یورو2024 کوالیفائیر، فرانس کی آئرلینڈ کیخلاف فتح

یورو 2024 کوالیفائیر کے گروپ بی کے اہم میچ میں فرانس نے آئرلینڈ کو 1-0 سے شکست دے دی ہے۔ فرانس کے ڈیفینڈر بینجمن پاوارڈ نے ٹیم میں شاندار واپسی کی ہے ان کے دوسرے ہاف میں شاندار اسٹرائیک نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاوارڈ گزشتہ سال کے ورلڈ کپ میں ایک افسوسناک افتتاحی کھیل کے بعد سے ٹیم کا حصہ نہیں تھا۔ پاوارڈ کی18 میٹر کی دوری سے کک نے فرانس کو دو چھ پوائنٹس تک پہنچا دیا۔ ایمباپے کی قیادت میں فرانس گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود یونان سے آگے ہے، جس نے صرف ایک بار کھیلا ہے اس کے تین پوائنٹس ہیں، جبرالٹر کو ہوم گراؤنڈ پر3-0 سے شکست دینے کے بعد گول کے فرق پر ڈچ تیسرے نمبر پر ہے۔ آئرلینڈ ایک میچ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ فرانس کی ٹیم میں نیدرلینڈز کے خلاف شروع ہونے والی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کیں اوریلین چامینی کی بجائے مڈفیلڈ میں ایڈورڈو کاماوینگا کے ساتھ جبکہ اولیور گیروڈ کو اکیلے اسٹرائیکر کے طور پر میدان میں اتارا گیا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان