عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس کے حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے۔
ویب ڈیسک: عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق عسیر ریجن میں عقبہ کے مقام پر عمرہ زائرین کی بس ایک پل سے ٹکرانے کے باعث الٹ گئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے، زائرین عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ جا رہے تھے۔
بریک فیل ہونے کے باعث پیش آنے والا حادثہ عسیر صوبے اور ابہا شہر کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا، حادثے کے بعد سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔
سعودی شہری دفاع اور ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زائرین کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف