مفت سرکاری آٹا کی فراہمی

مفت سرکاری آٹا کی فراہمی پرتشدد مظاہروں میں تبدیل

ویب ڈیسک: مفت سرکاری آٹا کی فراہمی کا سلسلہ پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا ہے گذشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ دھکم پیل کے باعث کئی مرد اور خواتین زخمی ہو گئے ہیں مفت آٹا کی فراہمی کے لئے محکمہ خوراک کی ایپ بھی ناکارہ ہو ثابت ہوئی ہے۔ وا ضح رہے کہ گذشتہ کئی رو ز کے واقعات کے بعد منگل کے روز بھی مفت آٹا کیلئے شہریوں کا بدترین رش رہا اور آٹا پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری رہا مفت آٹا کے لئے اشرف روڈ ، خیبر کالونی یوسف آباد ، اتحاد کا لونی ، زر یاب کالونی ، فقیر آباد ، رنگ روڈ ، بڈھ بیر اور حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر گزشتہ روز بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ بھی جاری رہا اس دوران لوٹ مار کے باعث بعض مقامات پر شہریوں کو تین کی بجائے ایک ایک بوری دی گئی دوسری جانب آٹا کے حصول کے لئے برائے نام سنٹرز میں شہریوں کی موجودگی کے باوجود آٹا کی فراہمی نہ ہو سکی اور مفت آٹا کی تقسیم میں بدنظمی کا سلسلہ جاری رہا ادھر رنگ روڈ اور زر یاب کالونی میں شہریوں نے روڈ بھی بلاک کیا جس کی وجہ سے رش جمع ہوگیا ۔

مزید دیکھیں :   فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے پر آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا، مولانا فضل الرحمان