پھلوں کے بائیکاٹ

پشاور کے شہریوں نے پھلوں کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی

ویب ڈیسک: رمضان کے دوران اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ روزسے پھلوں کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے پھلوں کا بائیکاٹ کرو مہم کے دوسرے روز فروٹ کی خریداری میں پچاس فیصد تک کمی آ گئی اور پھلوں کی دکانیں اور ریڑھیاں سنسان اور خریدار نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں شہریوں کے مطابق رمضان میں دنیا بھر میں حتی کہ یہودی اور کرسچین ممالک میں بھی فروٹ، سبزیوں سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں نصف کر دی گئی ہیں
لیکن یہاں پر مہنگائی مافیا نے روزہ داروں کیلئے قیمتیں سو فیصد بڑھا دی ہیں ان ڑھتی قیمتوں کے باعث غریب عوام اپنے بچوں کیلئے افطاری کے وقت فروٹ تو دور کھجوریں لینے سے بھی محروم ہو گئے ہیں مہنگائی مافیا کے ہتھکنڈے ناکام بنانے کے لئے عوام نے فروٹ خریداری کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے جو ابتدائی طور پر 10رمضان تک جاری رہے گا اور اگر اس کے باوجود جود فروٹ کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو20رمضان تک کیلئے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس