سرکاری آٹا ڈیلرز گرفتار

سرکاری آٹا کے پیسے لینے پر2آٹا ڈیلرز گرفتار

ویب ڈیسک: تجوڑی اور بیٹنی علاقہ میں 2آٹا ڈیلروں کو سرکاری مفت آٹا فراہمی پر مستحقین سے مبینہ طور پر رقم مانگنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالہادی نے بیٹنی سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر نجم اللہ داوڑ کو ڈیلرز کی جانب سے بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کو چیک کرنے کا کام سونپا۔ اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچے تو لوگوں نے شکایت کی کہ بعض ڈیلرز ان سے سرکاری سکیم کے تحت آٹا فراہمی کے لیے 300 روپے مانگ رہے ہیں۔
ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اے سی نجم اللہ داوڑ نے دو آٹا ڈیلرز کی گرفتاری اور ان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے بعض آٹا ڈیلرز کی طرف سے مفت آٹے کی تقسیم میں تاخیری حربوں کا بھی نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں اورمقامی پولیس کی موجودگی میں مستحق خاندانوں کوآٹا فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق