آئی ٹی بورڈ ملازمین

آئی ٹی بورڈ، ترقی پانے والے ملازمین کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ترقی پانے والے ملازمین کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کی زیادہ سے زیادہ حد حاصل کرلی گئی بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملازمین کو آخری حد تک تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ دیا گیا ہے یہ اضافہ ہیومن ریسورس کمیٹی کی جانب سے دی جانیوالی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے
جبکہ تنخواہوں پر عمل درآمد 22دسمبر 2022سے کیاجائیگا ۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق سب سے زیادہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کی ماہانہ تنخواہ میں 59ہزارروپے کا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح جائنٹ ڈائریکٹر آپریشنز کی تنخواہ میں 58ہزار ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہ میں 36ہزار، ڈپٹی ڈائریکٹر پراجکٹس کی تنخواہ میں 30ہزار،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی تنخواہ میں 30ہزار،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پریکیورمنٹ کی تنخواہ میں 28ہزار،ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوالوایشن کی تنخواہ میں 20ہزار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تنخواہ میں 15 ہزار، کمپیوٹر آپریٹر کی تنخواہ میں 15ہزار،ریسیپشنسٹ کی تنخواہ میں 12ہزار،منیجنگ ڈائریکٹر کے پرسنل اسسٹنٹ کی تنخواہ میں 11ہزار،آفیسر آپریشنز کی تنخواہ میں 10 ہزاراورڈرائیور کی تنخواہ میں 7ہزارماہانہ کا اضافہ کردیا گیا ہے تنخواہوں میں اضافہ کے بعد بیشتر ملازمین کی ماہانہ تنخواہ دو لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے جبکہ جائنٹ ڈائریکٹر آپریشنز کی تنخواہ ساڑھے تین لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے ۔

مزید دیکھیں :   پرویزالٰہی گرفتار،پرویزخٹک پارٹی عہدہ چھوڑ گئے