ویب ڈیسک:سرکاری سکولز کو فرنیچر کی فراہمی کے حوالے سے شکایات کی روشنی میں تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ذرائع کے مطابق سرکاری سکولز کو فرنیچر کی سپلائی میں مبینہ غبن کے حوالے سے تحقیقات گورنر انسپکشن ٹیم کی جانب سے کی جا رہی تھی تحقیقاتی ٹیم میں محکمہ تعلیم، گورنر انسپکشن ٹیم سمیت مختلف اداروں کے نمائندے شامل تھے مذکورہ ٹیم کے ممبران نے صوبہ بھرکے تمام سکولزکے دورے کئے تھے اورفرنیچر کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں
ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں سکولوں کے پرنسپل کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے تھے سکولز کو فراہم کئے جانے والے فرنیچر کے بارے میں تحقیقات دو مہینے تک جاری رہی اور اس کیلئے صوبہ بھر کے تمام سرکاری سکولزسے رپورٹ لی گئی ذرائع نے بتایاکہ گورنر انسپکشن ٹیم نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں انسپکشن ٹیم نے اس کی نشاندہی کی ہے کہ کون سکولز میں فرنیچر فراہم کیاگیا ہے فرنیچر کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ا س میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ متعلقہ افراد کیخلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
