ویب ڈیسک:پشاوریونیورسٹی کی بندش اور وائس چانسلر کیخلاف بے قاعدگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری ہونے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر گورنر نے اس سلسلے میں آج دو بجے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹری اور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے تین ممبران کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے
ذرائع کے مطابق اسلامیہ کالج پشاورکے پروفیسر بشیر اور یونیورسٹی کیمپس میںسکیورٹی انچارج ثقلین کے قتل کیخلاف پشاور یونیورسٹی میں گزشتہ چارہفتوں سے احتجاج اورکلاسزسے بائیکاٹ کاسلسلہ جاری ہے جس میںاساتذہ تنظیموں کیساتھ ساتھ کلاس فور اور دوسری نمائندہ تنظیم بھی حصہ لے رہی ہیں جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹرا دریس کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر بھی جاری کیاگیاہے
جس کے نتیجے میں یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں اس سلسلے میں گذشتہ روز ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں گورنر نے وائس چانسلر،پیوٹا کے تین ممبران اورسیکرٹری اعلیٰ تعلیم کواپنے دفتر طلب کیاہے آج دوبجے گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس میں مذکورہ مسائل کو زیر غور لایا جائے گا۔
