پشاور میں مفت آٹا

پشاور میں مفت آٹاتقسیم کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا

ویب ڈیسک: مفت آٹا کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے اس سلسلے میں شہریوں نے گزشتہ روز میٹرو پولٹن دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام جام ہو کر رہ گیا۔ مفت آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ میئر پشاور کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ شہریوں نے اس موقع پر شدید نعرہ بازی کی ہے شہریوں نے موقف اختیار کیا کہ مفت آٹا کی فراہمی میں بدنظمی پیدا ہو رہی ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے موقف اختیار کیا کہ آٹا تقسیم میں پیدا ہونے والی بدنظمی فوری ختم کی جائے اور آٹا کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے ۔

مزید پڑھیں:  سونف آنکھوں کی بینائی تیز کرنے میں فائدہ مند