ایل آر ایچ بچہ جاں بحق

ایل آر ایچ میں نومولودکے جاں بحق ہونے پر ورثاء کاشدیدہنگامہ

ویب ڈیسک:ایل آر ایچ میں مبینہ طور پر طبی عملے کی غفلت سے بچہ جاں بحق ہوگیا جس پر بچے کے ورثاء مشتعل ہوگئے اور ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ نوزائیدہ بچے کو ایل آر ایچ میں داخل کرایا گیا تھا بچے کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹرز نے غلط آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوا ہے
اس واقعہ کے خلاف بچے کے ورثاء مشتعل ہوگئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہسپتال کے باہر جمع ہوگئے اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء ہسپتال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مذکورہ بچہ ایل آر ایچ کی نرسری میں تین دن سے داخل تھا پیدائشی طور پہ کمزور تھا اس وجہ سے نرسری میں رکھا گیا۔ تین دن کے بچے کی کوئی سرجری نہیں کی جاسکتی انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا ہر ممکن علاج فراہم کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، انتظامیہ کا لواحقین سے ملاقات تسلی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق