کوہاٹ اڈہ فائرنگ

کوہاٹ اڈہ کے سامنے فائرنگ،ایف سی اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور میں کوہاٹ اڈہ کے سامنے ایف سی اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا جبکہ شاہ پور میں گھریلو تنازعہ پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔ مدعی ابرار بادشاہ ولد بادشاہ دین سکنہ مہمند یکہ غنڈ نے رحمان بابا پولیس کو بتایا کہ اس کا 23سالہ بھائی اسرار بادشاہ ایف سی میں ملازم تھا، گزشتہ روز وہ چھٹی پر گھر آرہا تھا اور وہ اپنے بھائی کے ساتھ جیسے ہی اڈہ سے باہر نکلا اس دوران موٹرسائیکل پر سوار طاہر اور اسد اللہ پسران شیر افضل سکنہ مہمند نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اس کا بھائی اسرار بادشاہ متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گیا ۔
مدعی نے بتایا کہ ان کی فریقین کے ساتھ سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے ۔ ادھر مدعیہ مسماة حسن با نو زو جہ یوسف خان سکنہ بدو ثمر باغ نے شاہ پور پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے رشید اللہ نے سگے بھائی وسیم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جبکہ مقدمہ میں ناصر اور مسماة ( ز) کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مدعیہ نے بتایا کہ وسیم اور رشید اللہ کی دو بہنوں سے شادی ہوئی تھی ۔ مقتول وسیم کی اہلیہ گزشتہ 8ماہ سے ناراض ہوکر میکے میں بیٹھی تھی جس کا اس کی بہن اور رشید اللہ کو رنج تھا۔ اسی بناء پر دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کوڈھونگ قرار دیا، مظاہروں کا اعلان