پشاور بارشوں کا نیاسلسلہ

پشاورسمیت صوبہ بھرمیں بارشوں کانیاسلسلہ شروع

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ بھر میں بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جو کہ آج بھی وقفہ وقفہ کے ساتھ جاری رہنے کا امکان ہے اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے حوالے سے حکومت کو انتظامات کیلئے الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ شب سے شروع ہوا ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے میدانی اضلاع بشمول پشاور میں برساتی نالے زیر آب آنے اور شمالی اضلاع کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی ظاہر کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی