2 امریکی ہیلی کاپٹر

2 امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا کرتباہ،9 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک:امریکی ریاست کینٹکی میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک ہو گئے۔ان ہیلی کاپٹرز کا تعلق 101ویں ایئربون ڈویژن سے تھا جن کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل انتھونی ہوئفلر نے بتایا کہ حادثے میں 9 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ بدھ کی رات 10 بجے فورٹ کیمبل کے شمال مغرب میں کینٹکی ٹرگ کائونٹی میں پیش آیا۔ جب حادثہ پیش آیا تو دو ایچ ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے ارکان روزمرہ کے تربیتی مشن پر تھے۔
کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے ٹوئٹ کی کہ گزشتہ رات پیش آنے والے اندوہناک حادثے کے بعد وہ عملے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے فورٹ کیمبل کا سفر کریں گے۔ اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں کینٹکی کے گورنر نے کہا تھا کہ ہمیں فورٹ کیمبل سے کچھ بری خبریں موصول ہو رہی ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا ہے
جس کے نتیجے میں اموات کا اندیشہ ہے۔ایچ ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فضائی کارروائی اور طبی امداد کی فراہمی سمیت متعدد فوجی آپریشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔دو سال قبل بھی اسی طرح کا ایک حادثہ پیش آیا تھا جب مغربی نیویارک میں امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 3 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی