چیئرمین نیب کی تنخواہ17لاکھ

چیئرمین نیب کی تنخواہ17لاکھ،مراعات جج کے برابر

ویب ڈیسک:چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)کی ملازمت کے قواعد وضوابط سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دیے گئے۔وزارت قانون و انصاف کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے تحت چیئرمین نیب کو 17 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، سرکاری رہائش گاہ اور 2 گاڑیاں ملیں گی، چیئرمین نیب اسلام آباد میں دو کنال کا پلاٹ حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے، چیئرمین نیب کو 2 ہزار یونٹس بجلی اور 600 لیٹر کا ماہانہ پیٹرول بھی فراہم کیا جائیگا۔چیئرمین نیب ایک حساس پوزیشن کے ساتھ اہم ترین ذمہ داریاں سر انجام دینے کے پابند ہیں۔چیئرمین نیب نذیر احمد نے 6 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد