پشاورسنٹرل جیل

پشاورسنٹرل جیل میں قیدیوں کے 2 گروپوں میں تصادم،4زخمی

ویب ڈیسک: سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 4 قیدی لہولہان ہو گئے ۔ گزشتہ تین روز سے جاری لڑائی کے باعث دیگر روزہ دار قیدی بھی سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور جیل انتظامیہ سے جیل کا ماحول خراب کرنیوالے قیدیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل پشاور میں معمولی تنازعہ پر قیدیوں کے دو گروپوں میں گزشتہ تین روز سے جھگڑا چلا آرہا تھا۔ جمعرات کے روز دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہونے پر قیدی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ مشتعل قیدیوں نے اس موقع پر مخالف گروپ کے قیدیوں کی بیرک پر دھاوا بول دیا اور بیرک میں موجود قیدیوں کی اشیاء تو ڑ ڈالیں ۔ جیل انتظامیہ نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو علیحدہ علیحدہ بیرکوں میں بند کر دیا۔

مزید دیکھیں :   پشاور'اشیاء خوردونوش کی من مانی قیمتیں' انتظامیہ غائب