صوابی قتل

صوابی،زبانی تکرار پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہو گیا

ویب ڈیسک: صو ا بی کے علاقہ نارنجی میں پولیس کانسٹیبل نے وقتی تکرار پر باپ کے سامنے اپنے کانسٹیبل بھائی کو قتل کر دیا ۔ موضع یار حسین میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ شمشیر خان سکنہ نارنجی نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بیٹوں امیر شیر اور زر شیر ساتھ ساتھ الگ مکانات میں رہتے ہیں۔ جمعرات کی صبح میں اپنے گھر میں موجود تھا ۔
اس دوران اچانک شور کی آواز پر جب گھر سے باہر نکل کر دیکھا تو زر شیر اپنے بھائی امیر شیر کو آواز دے کر باہر آنے کا کہا جونہی وہ گھر سے باہر نکل آئے تو زر شیر نے امیر شیر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ دونوں بھائیوں میں کسی بات پر ایک روز جھگڑا ہوا تھا۔ مقتول امیر شیر خان تھانہ یار حسین میں جبکہ ملزم پولیس تھانہ اتلہ گدون میں کانسٹیبل تھا۔ دریں اثناء موضع یار حسین میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خاتون پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا دختر ہارون نے پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی بہن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی وجہ عناد اور قاتل معلوم نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کو مغلوب کرنے کی پوری کوشش کی جاری ہے، سلمان اکرم