Price 1

ملک میں رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارمیں بتایا گیا ہے کہ اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔

آلو کی قیمتوں میں 5.14 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 3.85 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 23.68 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹرکی قیمتوں میں 3.11 فیصد اورچینی کی قیمتوں میں 0.12 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.22، دال چنا کی قیمتوں میں 1.43 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 3.11 فیصد، پٹرول کی قیمتوں میں 15.55 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمتوں میں25.20 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، محکمہ فشری میں خورد برد کے الزام پر 3 اہلکار معطل

اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ہے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر17 ہزار732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 10.07 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 9.63 فیصد، 22 ہزار889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 12.35 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 11.10 فیصد رہی ہوا جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 7.04 فیصدرہی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال