بنوں کے آئمہ

امام گرفتاری، بنوں کے آئمہ کا ڈی آئی جی کیخلاف ایکا

ویب ڈیسک: تراویح میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پیش امام کی گرفتاری ، بنوں کے علماء نے ڈی آئی جی کے خلاف محاذ کھول دیا، علماء کمیٹی کی ہدایت پر بنوں سٹی اور دیہات کے آئمہ مساجد نے جمعہ کے خطبہ میں مذمتی قراردادیں منظور کرتے ہوئے ان کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا، آئمہ مساجد کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی بنوں کے رواج سے نا آشنا ہیں، مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی سے پولیس اور علماء کے درمیان جھگڑے کو ہوا دے رہے ہیں حالانکہ بنوں پولیس بڑی مہذب ہے اور دینی معاملات میں بہت احتیاط سے کام لیتی ہے
انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ کل کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر بھی پابندی لگا دینگے اور مساجد کو نماز تک محدود کیا جائیگا، اس لئے ڈی آئی جی مزید بنوں کیلئے مضر ہے انکا تبادلہ کیا جائے
انہوں نے کہا کہ مسجد، محراب اور امام مسجد کے تقدس کی پامالی کیخلاف کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ سوکڑی کریم خان میں تراویح کے موقع پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ختم قرآن میں امام مسجد مولانا عبید الرحمن نے دعا کروا رہے تھے کیونکہ یہ ہمارے ہاں روایات ہیں کہ ایسے مواقع پر گھروں میں خواتین بھی خصوصی اہتمام کرتی ہیں اور دعا سنتی ہیں اس عمل پر ڈی آئی جی نے بذریعہ کینٹ پولیس امام مسجد کو گرفتار کرایا، ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ان کی فوٹو بھی کھینچ کر ڈی آئی جی کو بھیجی گئی تاکہ وہ امام مسجد کی گرفتاری پر مطمئن ہو جائیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد کا رمضان المبارک کے بعد دورہ پاکستان متوقع