جامعہ پشاور ہڑتالی اساتذہ

جامعہ پشاور ‘ہڑتالی اساتذہ کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ خود قوم کے بچوں کا وقت ضائع کررہے ہیں اور نااہل مجھے سمجھتے ہیں،اگر اساتذہ نے احتجاج ختم نہ کیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، چار ہفتوں سے اساتذہ کی ہڑتال کے باعث جامعہ پشاور کی بندش پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس کا ردعمل سامنے آیا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا ہے اساتذہ کا احتجاج ختم نہ کرنے پر اب قانونی کارروائی کریں گے، انہوں نے کہا ہے کہ گورنر کو سفارش کرینگے کہ اساتذہ کی ایک ماہ کی تنخواہ طلبہ کی فیسوں میں دیں، ان کیمطابق احتجاج میں شریک مظاہرین کی ایک ماہ کی تنخواہ 30 کروڑ روپے بنتی ہیں، پیوٹا خود قوم کے بچوں کا وقت ضائع کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مشن کے قیام میں توسیع، آج مختصر مذاکرات ہونگے