پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس

پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت پر دفترخارجہ کی وضاحت

پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت کی خبروں پر دفتر خارجہ نے اپنا ردعمل دے دیا۔
ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں، پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی مارکیٹس میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت سے متعلق خبروں پر مزید تبصرے کیلئے وزارت تجارت سے رابطہ کیا جائے۔
دوسری جانب ترجمان وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کی افواہیں سراسر پروپیگنڈا ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ہے، پریس ریلیز میں پاکستان اسرائیل تجارت کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔
ترجمان وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نہ تو تجارتی تعلقات ہیں نہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف