پاراچنار میں اراضی کے تنازعہ

پاراچنار میں اراضی کے تنازعہ پر فرقین میں فائرنگ کا تبادلہ، 2افراد جاں بحق

پاراچنار اپر کرم کےعلاقے میں اراضی کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پاراچنا اپر کرم کے علاقے لنڈیوان نامی متنازعہ علاقے میں لقمانخیل اور خیواص دیہات کے باشندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جابحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
بعد ازیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے قبائلی عمائیدین کی مدد سے فائر بندی کرائی جس کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی آفراد نے تمام زخمیوں اور جان بحق آفراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا۔
یاد رہے ضلع کرم میں مختلف شاملاتی رقبوں کے تنازعات پر قبائل کے درمیان مسلح تصادم اور فائرنگ سے درجنوں آفراد قتل ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ میں دن دیہاڑے فائرنگ سے ایک شخص قتل