علی امین گنڈاپور کو 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو 6 دن کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپورکے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے علی امین گنڈاپور کو دو مختلف مقدمات میں جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت میں پیش کیا جہاں پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس نے ملزم کی حوالگی کی استدعا کی۔
عدالت نے بھکر اور اسلام آباد پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو 6 روزکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں درج دونوں مقدمات کو خارج کردیا۔
دوسری جانب پولیس نے علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں دہشتگری اورغداری کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں مجسٹریٹ قیصر ندیم کی مدعیت میں درج مقدمے میں علی امین اور ان کے ساتھی اسد خان کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملزمان نے اسلام آباد کی سوسائٹی میں اسلحے اور بندے جمع کرنے کا کہا، ملزمان نے آڈیو میں کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے، ملزمان نے پولیس کو بھی دھمکی دی تاکہ وہ اپنے فرائض سر انجام نہ دے سکے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت