پولیس پارٹی پردستی بم حملہ

صوابی،پولیس پارٹی پردستی بم حملہ،اے ایس آئی شہید

ویب ڈیسک: صوابی میں تھانہ یار حسین پولیس کی کار پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا ۔ حملہ میں اے ایس آئی ساحر خان شہید جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق تھانہ یار حسین کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ساحر خان معمول کے مطابق بازار میں گشت کر رہے تھے۔ افطاری کے وقت وہ کار میں واپس آرہے تھے
راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی ساحر خان سکنہ کالو خان موقع پر شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار گل نصیب اور اعجاز اللہ ساکنان بٹگرام شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے علاقہ میں حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید دیکھیں :   پیٹرول کے بعد گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان