1945796 285188595

سیز فائر خلاف ورزیوں پر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی،شدید احتجاج

اسلام آباد: سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت سیز فائر کا احترام اور خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔

مزید پڑھیں:  ری پبلکن کی افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تنقیدی رپورٹ
مزید پڑھیں:  چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 مئی کو نیزہ پیر اور راکھ چکری سیکٹرز پر بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 معصوم شہری زخمی ہوئے۔