فورسزنے باجوڑ ہیلتھ سنٹرزکی تعمیر

فورسزنے باجوڑ،مہمند اورخیبر میں50ہیلتھ سنٹرزکی تعمیرمکمل کرلی

ویب ڈیسک:سکیورٹی فورسزباجوڑ،مہمنداور خیبر کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں۔تینوں اضلاع کے دور دراز علاقوں میں بنیادی ہیلتھ یونٹس، کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز اور ڈسپنسریوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ان اضلاع میں اب تک 50 سے زائد کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی صحت کے یونٹس قائم کئے جاچکے ہیں،جن میں پہلے سے قائم صحت کے مراکز کی تعمیر نوبھی شامل ہے۔مزید برآں، فرنٹیئر کور نارتھ نے ان دور افتادہ علاقوں میں 100 سے زائد مفت میڈیکل کیمپس کا انعقادکیاہے
جس سے ہزاروں مریضوں کو مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کر کے مستفید کیاجا رہا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ فرنٹیئر کور نارتھ ان علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ عوام سکیورٹی فورسز کی فراہم کردہ خدمات سے خوش ہیں، انہوں نے علاقے میں صحت کے مراکزکی تعمیر پر ایف سی نارتھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان علاقوں میں علاج معالجے کی سہولیات کی دستیابی کے بعد اب لوگ طویل سفر کئے بغیر مناسب طبی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا،یہ فرنٹیئر کور نارتھ کی کمیونٹی کی خدمت کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی لگن کی ایک بہترین مثال ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ، والد کی واپڈا کیخلاف درخواست