سرکاری سکولوں کی فیسوں

مالی بحران کے پیش نظر سرکاری سکولوں کی فیسوں میں اضافہ

ویب ڈیسک:مالی بحران کے پیش نظر تمام سرکاری سکولزمیں شاگرد فنڈ اور دیگر مختلف فیسوں اور جرمانہ نرخ میں رواں تعلیمی سال کیلئے اضافہ کردیاگیاہے پرائمری کیلئے سپورٹس فیس10 روپے،مڈل کیلئے50روپے،ہائی سکول کیلئے 60روپے اورہائر سیکنڈری کیلئے فیس80روپے کردی گئی ہے ایگزامی نیشن فیس پرائمری کیلئے10روپے،مڈل کیلئے70 روپے،ہائی سکول کیلئے80روپے اور ہائر سیکنڈری سکول کیلئے 100روپے کردی گئی ہے اس سلسلے میں محکمہ ابتدائی تعلیم سے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو بھیجے گئے
مراسلہ کے مطابق میڈیکل فیس پرائمری کیلئے5روپے، مڈل کیلئے15روپے،ہائی سکول کیلئے20 روپے جبکہ ہائر سیکنڈری سکول کیلئے میڈیکل فیس 50 روپے وصول کی جائے گی ریڈکریسنٹ فیس مڈل،ہائی اورہائرسیکنڈری سکولزکیلئے5روپے ہوگی اس طرح ہائر سیکنڈری سکولز کیلئے لائبریری فیس 100 روپے اور میگزین فیس 100روپے کردی گئی ہے
مراسلہ کے مطابق سکائوٹ فیس مردانہ مڈل سکول اورہائی سکولز میں35روپے اورہائر سیکنڈری سکولزمیں50 روپے کردی گئی ہے گرلزگائیڈزکیلئے مڈل،ہائی اورہائر سیکنڈری سکولزمیں25 روپے فیس مقرر کی گئی ہے ہائرسیکنڈری سکولزمیںداخلہ فیس250روپے،ہائر سیکنڈری سکولزمیں سائنس ٹیوشن فیس 5سو روپے اورہائر سیکنڈری سکولزمیں آرٹس فیس 4سو رو پے کردی گئی ہے لیٹ سرٹیفکیٹ اورڈوپلیکیٹ فیسیں مڈل سکولزمیں 40 روپے، ہائی اورہائر سیکنڈری سکولز میں50روپے کردی گئی ہے مراسلہ کے مطابق ہائر سیکنڈری سکولز کیلئے سکیورٹی فیس 5سو روپے برقرار رکھی گئی ہے جرمانہ فیس پرائمری اورمڈل سکولز میں5روپے جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں10روپے کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم