چارسدہ روڈ پرآٹا ڈیلر

چارسدہ روڈ پرآٹا ڈیلر سے 34لاکھ روپے چھین لئے گئے

ویب ڈیسک: تھانہ خزانہ کے علاقے میں آٹا ڈیلر سے 34لاکھ روپے چھیننے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے 10روز کی انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے ۔آٹا ڈیلر شفیع اللہ ولد عبداللہ سکنہ ناگمان نے 29مارچ کو تھانہ خزانہ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ چارسدہ روڈ پرواقع فلور ملز سے 34لاکھ روپے جمع کرکے اپنے بھتیجے لقمان کے ہمرا ہ بینک جارہاتھا کہ راستے میں چارسدہ روڈ پر خزانہ کیمپ کشتی پل کے قریب تین موٹرسائیکلوں پر سوار6 مسلح رہزنوں نے انہیں گھیر لیا اوراسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر ان سے 34لاکھ روپے اور دو عدد موبائل فون بھی چھین لئے۔ واردات کے بعد نامعلوم راہزن موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔واردات کے بعد پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کی اور 10دنوں کی دریافت کے بعد 6افراد کے خلاف رہزنی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا