الیکشن کمیشن نے فنڈز

الیکشن کمیشن نے فنڈز کے اجراء سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فنڈز کے اجراء سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حکام رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر گئے اور سربمہر رپورٹ وہاں جمع کرائی
سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو وفاقی حکومت کو انتخابات کیلئے 10 اپریل تک 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 11 اپریل کو فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
الیکشن کمیشن حکام نے سربمہر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مندرجات کا علم نہیں ہے، الیکشن کمیشن حکام رپورٹ جمع کروانے کے بعد سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کی مہلت ختم ہو گئی ہے، وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب جاری نہ کر سکی۔
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی