عوامی نیشنل پارٹی کا ملک

عوامی نیشنل پارٹی کا ملک کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا اعلان کر دیا۔
ویب ڈیسک: رہنما عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ اے پی سی 3 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی، اے پی سی میں شرکت کی دعوت تمام سیاسی جماعتوں کو دی جائے گی۔
اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی نے کہا کہ انتخابات 8 اکتوبر کو پورے ملک میں بیک وقت ہونے چاہئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے کی قرارداد منظور کی گئی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن