اعتکاف

پشاورسمیت ملک بھرمیں لاکھوں افراداعتکاف بیٹھ گئے

ویب ڈیسک:پشاورسمیت ملک بھرمیں لاکھوں افراداعتکاف بیٹھ گئے جس سے مساجد کی رونقیں دوبالا ہوگئی ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پشاورکے علاوہ دیگرشہروں میں بھی اعتکاف کیلئے لوگوں کاخصوصی ذوق دیکھاگیا۔ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے کیلئے لنڈی کوتل دربار عالیہ قادریہ پیروخیل میں 330 افرادجبکہ جامعہ فاروقیہ شیخمل خیل مدرسہ میں 111معتکیفین اعتکاف میں بیٹھ گئے
لنڈیکوتل سب ڈویڑن کی دیگر مساجد، مسجد ذکریا، جامع مسجد لنڈی کوتل بازار، دارالعلوم اسلامیہ جامع مسجد لوئے شلمان کم شلمان لوئے شلمان مساجد، جامعہ جنیدیہ عزیزیہ خیبر شیخوال مدرسہ اور دیگر مساجد میں بڑی تعداد میں متعکفین بیٹھ گئے۔ علماء کرام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف ایک عظیم سعادت ہے اور اسی سعادت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ انسانوں کو عظیم اجر ثواب عطاء فرماتے ہیں اور انسان کے تمام گناہوں کو معاف کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق