آٹا تقسیم

صوبے میں45 لاکھ24ہزارخاندانوں میں آٹا تقسیم

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں رمضان سرکاری مفت آٹا پیکیج سکیم کے تحت محکمہ خوراک نے تقریباً 45 لاکھ چوبیس ہزار خاندانوں کو کل تک آٹے کی فراہمی مکمل کی جا چکی ہے اور باقی تقریباً 12 لاکھ خاندانوں میں رمضان کے مہینے میں مفت آٹے کی فراہمی بھی مکمل کی جائے گی اس سلسلے میں محکمہ خوراک نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے فوڈ حکام نے بتایا کہ صوبے میں گندم کا کافی سٹاک موجود ہے اور صوبے کے تمام فلور ملز کو روزانہ کی بنیاد پر گندم کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے
فوڈ حکام کیمطابق صوبے میں گندم سٹاک کی کمی کا کوئی حدشہ نہیں ہے اور پاسکو سے خریدی گئی ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن مزید گندم دو ہفتوں کے اندر اندر صوبے کو پہنچ جائے گی۔ واضح رہے کہ رمضان پیکج کے تحت تقریباً ایک کروڑ 72 لاکھ آٹے کے 10 کلو کے تین تھیلے 5750908 مستحق گھرانوں میں تقسیم کی جائے گی،صوبہ بھر میں آٹے کی تقسیم 5122 رجسٹرڈ آٹا ڈیلرز، 90 موبائل ویل(ٹرک) جبکہ 103 یوٹیلیٹی اسٹورز اور 18یوٹیلیٹی موبائل ویل کے ذریعے کی جا رہی ہے

مزید پڑھیں:  پشاور، انسداد پولیو مہم، مقرر اہداف کا حصول ٹیم ورک سے ممکن ہے، علی امین گنڈاپور