لوئردیر پولیس اور سی ٹی ڈی کی خٹ کلے تالاش میں مشترکہ کارروائی 2 دہشتگرد ہلاک

ضلع لوئر دیرتھانہ تالاش کی حدود میں خٹ کلےدہشت گردوں کی موجودگی پر سی ٹی ڈی پولیس ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ویب ڈیسک: پولیس کے مطابق تالاش کے علاقےمیں 4 اپریل کو بھرے بازار میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے، پولیس مقابلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق دونوں مطلوب دہشت گردوں حفیظ الدین عرف عمر اور برہان الدین کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے،ہلاک دہشت گردوں سے دو پستول اور گرنیڈ برآمد ہوئے۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی