مفت آٹے کا کوٹہ کم

مفت آٹے کا کوٹہ کم، رمضان کے بعد سکیم بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں تین روز ہ وقفے کے بعدمفت آٹاکی تقسیم کا سلسلہ بحال کردیاگیاہے تاہم مالی خسارے کے باعث مفت آٹاکی فراہمی میں نمایاں کمی کی گئی ہے پوائنٹس کی تعداد بھی کم کردی گئی ہے ۔ رمضان کے اختتام سے قبل مفت سرکاری آٹاکی فراہمی بند کردی جائے گی واضح رہے کہ فلور ملز سے پیداوار میں کمی اور بعض دیگر وجوہات کی وجہ سے مفت آٹا کی تقسیم کا سلسلہ معطل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے شہر بھر میں آٹا کی فراہمی دوبارہ سے شروع کردی گئی ہے
تاہم اس کی شرح میں کمی کردی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ چونکہ زیادہ تر لوگوں نے تین تھیلے یکمشت وصول کئے ہیں اور بہت سے لوگوں نے دو تھیلے وصول کئے ہیں بعض لوگوں نے ایک تھیلا وصول کیا ہے اس لئے اس تناسب کے ساتھ آٹا کے تھیلوں کی تعداد کو کم کیا گیا ہے اس سلسلے میں جن ڈیلرز کو ایک سو تھیلے یومیہ دینے کا کوٹہ مقرر تھا اس کو کم کرکے 40تھیلے یومیہ کر دیا گیا ہے بعض ڈیلرز کا کوٹہ70 تھیلے یومیہ تھا اس میں40تھیلے یومیہ کر دیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ سکیم صرف رمضان کیلئے تھی اس لئے اس کو آئندہ ہفتے تک ختم کر دیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم