پشاور پولیو مہم کا آغاز

پشاور ڈویژن میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور ڈویژن میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے بتایا کہ حالیہ پانچ روزہ مہم 14 اپریل سے 18 اپریل تک چلائی جائے گی جس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور ،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے پانچ سال سے کم عمر کے 1353957 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
پانچ روزہ پولیو مہم کیلئے 3919 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 5529 پولیس اہلکار ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں پولیو مہم کی نگرانی کے لیے 1068 ایریا انچارج تعینات کیے گئے ہیں جبکہ موبائل ٹیموں کے علاوہ 545 ٹرانسپورٹ اور دیگر مقامات پر ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے کے لئے موجود ہونگے پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران پشاور اور نوشہرہ کے تمام یونین کونسلز جبکہ چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے میں افغان پناہ گزین کیمپوں میں موجود پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاہیں گے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، تالاش شمشی خان خوڑ میں لاپتہ شخص تیسرے روز بھی نہ مل سکا