سنوکر ورلڈ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں مظاہرین کی انٹری

انگلینڈ ماری جاری سنوکر کے عالمی مقابلوں میں اس وقت خلل پڑ گیا جب میچ کے دوران دو افراد پلے ایریا میں گھس گئے۔ رابرٹ ملکنز اور جو پیری کروسیبل میں ایک میز پر کھیل میں مصروف تھے جب ایک آدمی کھیل کے میدان میں داخل ہوا، چھلانگ لگا کر میز پر گھٹنے ٹیک کر اس پر نارنجی رنگ کا پاؤڈر پھینک دیا۔ جس کی وجہ سے میچ رک گیا اسی دوران دوسری ٹیبل پر مارک ایلن اور فین ژینگی کے مقابلہ جاری تھا جہاں ایک خاتوں نے ٹیبل پر چڑھنے کی کوشش جسے ریفری اولیور مارٹیل نے روک دیا۔ بعد میں ساتھ یارکشائر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ملکنز اور پیری کا کھیل ٹیبل خراب ہونے کی وجہ سے ملتوی ہو گیا جو اب منگل کو دوبارہ شروع ہوگا۔ جبکہ ایلن اور فین کا کھیل چالیس منٹ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو سکا۔ دونوں مظاہرین نے بظاہر موسمیاتی تبدیلی کے کارکنوں کے گروپ جسٹ اسٹاپ آئل کی حمایت میں ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں، جنہوں نے بعد میں آن لائن پوسٹ کے ذریعے تقریب میں خلل کی ذمہ داری قبول کر لی۔ جسٹ سٹاپ آئل نے کھیلوں کے متعدد مقابلوں میں خلل ڈالا ہے، کچھ افراد نے پریمیئر لیگ کے میچوں کے دوران خود کو گول پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔ یہ بنیادی طور پر کچھ نوجوانوں کا گروپ ہے جو تیل کی دریافت اور اس کے ماحولیاتی اثرات سے بچاؤ کے لئے برطانوی حکومت کو مزید لائسنس جاری کرنے سے روکنے کے مشن پر ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ