شہری مفت آٹا سے محروم

6لاکھ 61ہزار مستحق شہری مفت آٹا سے محروم رہ گئے

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا میں 6لاکھ 61ہزار 149حقدار مفت آٹے کے حصول سے محروم رہ گئے مجموعی طور پر 11فیصد سے زائد حق داروں کو مفت آٹا فراہم نہ کیا جاسکا صوبائی حکومت نے 88فیصد سے زائد حقداروں مفت آٹا فراہم کرکے سکیم بند کردی ہے تین اضلاع میں رجسٹرڈ حقداروں سے زائد افراد کو مفت آٹا دیا گیا جن میں اپر وزیرستان، چترال اور لوئر کوہستان شامل ہے ۔ محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ بھر میں 57لاکھ 18ہزار 157افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ تھے ان میں 50 لاکھ 57 ہزار 8مستحق افراد میں آٹا تقسیم کیا گیا مستحق افراد میں دس کلو کے ایک کروڑ سے 46لاکھ 66ہزار 914 تھیلے تقسیم کئے گئے
سب سے زیادہ محروم رہ جانیوالے افراد تورغر میں ہے جہاں ایک فیصد حقدار بھی آٹا حاصل نہ کرسکے تورغر میں 26ہزار 164افراد رجسٹرڈ ہیں تاہم مفت آٹا صرف اور صرف 128افراد کو دیا گیا جو 0.49فیصد بنتا ہے اسی طرح ضلع ٹانک میں 67فیصد ،مہمند میں 70فیصد ،ڈیرہ اسماعیل خان میں 74 اوراپر چترال میں 79فیصد شہریوں کو آٹا فراہم کیا گیا رجسٹرڈ سے زائد افراد کو آٹے کی فراہمی بھی رپورٹ کی گئی ہے جس کے مطابق لوئر چترال میں 100.03فیصد ، لوئر کوہستان میں 127.24فیصد اورجنوبی اپر وزیرستان میں 192فیصد آٹے کی فراہمی کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس