چوتھا ٹی 20 ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کیلئے سکیورٹی پلان تیار

راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی 20 میچ کے لئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے لئے 5 ہزار 500 سکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ ٹریفک انتظامات کے لئے 370 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے۔جبکہ اسٹیڈیم اور آس پاس کے علاقوں میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن ٹیمیں گشت کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ مخصوص راستوں سے مکمل چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر