بابر اعظم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، اس ٹیم کا انتخاب دو سالہ مدت کے دوران ٹیسٹ میچز میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ٹیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بابر اعظم نے چیمپیئن شپ کے دوران 14 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 61.08 کی اوسط سے 1527 رنز بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ چیمپیئن شپ سیزن کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے بڑی اننگز آسٹریلیا کے خلاف کھیلی تھی جس میں انہوں نے 196 رنز بنائے تھے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پیٹ کمنز کو کپتان مقرر کیا گیا جبکہ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، بھارت کے رویندر جدیہ، ریشبھ پنٹ اور رویچندرن اشون کے علاوہ انگلینڈ کے جوئے روٹ اور جیمنز اینڈرسن، سری لنکا کے ڈیموتھ کارونارتنے اور جنوبی افریقہ کے کیگیسو ربادا بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا