نیپال میں دو بھارتی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے

نیپال میں ماؤنٹ اناپورنا سر کرنے کی کوشش میں دو بھارتی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے۔ ماؤنٹیئرنگ کمیونٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلجیت کور اور انوراگ میلو کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روز پاکستانی اور بھارتی کوہ پیماؤں نے اناپورنا کو سر کیا تھا تاہم واپسی میں موسم خراب ہونے کے بعد پاکستانی کوہ پیماؤں شہروز کاشف اور نائلہ کیانی کو ریسکیو کر لیا گیا تھا تاہم دو بھارتی کوہ پیما تاحال لاپتہ ہیں۔ کوہ پیماؤں کی ٹیم نے گزشتہ روز 8091 میٹر بلند اناپورنا کو سر کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اناپورنا پر برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے کیمپ فور سے آگے کا راستہ بند ہو گیا تھا لہذا کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ واپس پہنچا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ