ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

ڈیوڈ وارنر کو بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور انگلینڈ کے ساتھ ایشز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 36 سالہ وارنر نے اپنے آخری 19 ٹیسٹ میں صرف ایک سنچری بنائی ہے لیکن فروری میں بھارت کے خلاف کہنی کی چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد سے وہ ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ایجبسٹن اور لارڈز میں ایشز ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا 7 جون کو اوول میں بھارت سے کھیلے گا۔ وارنر کی کیریئر بیٹنگ اوسط 45.57 ہے لیکن 2019 میں انگلینڈ میں اپنی آخری سیریز کے دوران اوسط صرف 9.50 رہی، جب کہ دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی ڈبل سنچری وہ واحد موقع تھا جب وہ پچھلے تین سالوں میں ٹرپل فیگر تک پہنچ سکے۔ آسٹریلیا ٹیم کے سلیکٹرز چیئرمین جارج بیلی کا کہنا ہے کہ مختلف ٹیموں کے خلاف مختلف کمبی نیشنز کے ساتھ کام کر رہے ہیں یہ صرف خاص طور پر ڈیوڈ وارنر کے لئے نہیں ہے، ہم اس ٹیسٹ چیمپیئن شپ سے گزرنے کے بعد دیکھیں گے کہ یہ تجربہ کیسا رہا۔