بین اسٹوکس لیڈنگ دنیا کے صف اول کے کرکٹر قرار

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو وزڈن نے چار سال میں تیسری بار دنیا کا صف اول کا کرکٹر قرار دیا ہے۔31 سالہ اسٹوکس نے ٹیسٹ ٹیم کی قسمت بدل دی اور نومبر میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ ٹیم کے ساتھی بین فوکس اور میتھیو پوٹس کو سال کے بہترین پانچ کرکٹرز میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈل کے علاوہ ہندوستان کی خواتین کی کپتان ہرمن پریت کور بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو گزشتہ اپریل میں کپتان مقرر کرنے سے پہلے انگلینڈ نے اپنے 17 ٹیسٹ میچوں میں سے صرف ایک ہی جیتا تھا۔ بین اسٹوکس کی کپتانی کے بعد انگلش ٹیم نے گزشتہ 12 میں سے 10 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سٹوکس اس سے قبل 2020 اور 2021 میں بھی دنیا کے صف اول کے کرکٹر قرار دیئے جا چکے ہیں۔ بیٹر بیتھ مونی کو 50 اوور اور 20 اوور کے فارمیٹس میں ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ ساتھ دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی آسٹریلیائی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد تین سالوں میں دوسری بار دنیا کی صف اول کی خواتین کرکٹر قرار دیا گیا۔ وزڈن 1889 سے ہر سال پانچ بہترین کرکٹرز کا انتخاب کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات