زمان پارک 4 شفٹوں میں ڈیوٹی

زمان پارک کے لئے4 شفٹوں میں ڈیوٹی شیڈول جاری

ویب ڈیسک:زمان پارک میں عید کی چھٹیوں کے دوران ممکنہ آپریشن کے دوران تحریک انصاف نے آج جمعرات کے روز سے26اپریل تک کیلئے لاہور کے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈر امیدواروں کی ڈیوٹی لگادی ہے اس فہرست میں خیبر پختونخوا سے ایک بھی عہدیدار شامل نہیں کیا گیا ہے مذکورہ تمام نمائندوں کو نگرانی کیلئے پابند کیا گیا ہے جو اپنے ساتھ کم از کم50کارکن زمان پارک کیمپ میں لائیں گے
اس ضمن میں گذشتہ روز ایک شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت زمان پارک میں آج جمعرات کے روز سے6گھنٹوں پر مشتمل4شفٹ ہوں گے پہلا شفٹ صبح کے آٹھ بجے سے شروع ہوگا جبکہ آخری شفٹ کا آغاز رات کے2بجے سے ہوگا جمعرات کے روز22عہدیدار اپنے کارکنوں کے ہمراہ چار شفٹوں میں ڈیوٹی دیں گے جمعہ کے روز18عہدیدار جبکہ ہفتہ کے روز20عہدیدار، اتوار کے روز22عہدیدار، پیر کے روز25جبکہ منگل کے روز21اوربدھ کے روز27افراد ڈیوٹی دیں گے جاری شیڈول کے مطابق ہر عہدیدار کے ساتھ50کارکن ہوں گے جن کے اخراجات بھی مذکورہ عہدیدار ہی برداشت کریں گے
اس شیڈول میں خیبر پختونخوا سے کسی بھی عہدیدار کو شامل نہیں کیا گیا ہے بتایا جارہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے کارکنوں نے ڈیوٹی دی ہے تاہم دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے کارکنوں کی تعداد پر کمی کی تشویش کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے صدور اور ٹکٹ ہو لڈروں کو بھی اہم ہدایت جاری کی گئی ہے جس کے مطابق عید کا شیڈول خیبر پختونخوا کے کارکنوں اور ٹکٹ ہولڈرز کیلئے تیار کیا گیا ہے لیکن یہ شیڈول تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا اور ہنگو میں شدید بارش سے دو خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی