ہپارین انجکشن

دل کے مریضوں کیلئے ہپارین انجکشن نایاب ہوگیا

ویب ڈیسک:دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے ہپارین انجکشن نایا ب ہو گیا ہے ہپارین انجکشن ہار ٹ اٹیک کے مریضوں کو خون کو پتلا رکھنے کے لئے لگایا جاتا ہے ذرائع کے مطابق ہپارین انجکشن کی قیمت مارکیٹ میں 600روپے تھی تاہم اب بلیک میں یہ انجکشن دو ہزار سے تین ہزار روپے میں میڈیسن سٹورز پر بیچا جارہا ہے ایل سیز کی بند ہونے کے باعث کم قیمت کی وجہ سے ہپارین انجکشن کی منصوعی قلت پشاور سمیت ملک بھر میں پید اہونے کی شکایا ت ہیں ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی انجکشن کی قلت پیدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو اذیت کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی،بشریٰ بی بی