چکن قیمتوں میں اضافہ

عید سے قبل چکن ،سویوں،پھلوں اورسبزی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک:عیدسے قبل ہی چکن ،سویوں ،پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ ہو گیاہے مارکیٹ میں سویاں 150 روپے فی کلو سے بڑھ کر 220روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ چکن 255روپے فی کلو سے بڑھ کر 270روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے رمضان سے قبل بھی گوشت ، قیمہ ، سویوں ، چکن ، سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد رمضان کے دوران اس میں کمی آئی تھی لیکن عید کی وجہ سے یہ چیزیں دوبارہ مہنگی ہوگئی ہیں گذشتہ روز مرغی کا گوشت ایک ہی دن میں 255روپے سے بڑھ کر 270روپے پہنچ گیا ہے۔

مزید دیکھیں :   پٹرول 8 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی