چوتھا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ایکشن لاہور کے بعد روالپنڈی منتقل ہو چکا ہے اور آج دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاک نیوزی لینڈ چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک کھیلے گئے تین میچز میں پہلے دو معرکوں میں گرین شرٹس اور تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو کامیابی ملی ہے۔ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کی جیت کی صورت میں سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی جس کے بعد 24 اپریل کو پانچواں اور فیصلہ کن میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی فتح کی صورت میں گرین شرٹس 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ