پشاور تیزبارشوں کا سلسلہ

پشاور سمیت صوبہ بھر میں تیزبارشوں کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک:پشاور سمیت ملک بھر میں آندھی ، طوفان اورگرج چمک کیساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے باعث کئی گھروں کی دیواریں بھی گر گئی ہیں۔ طوفان سے درخت اکھڑ گئے جبکہ تاروںکے ٹوٹنے سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوچکا ہے۔ شدید بارش اور کہیں کہیں پر ژالہ باری کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی بھی آ چکی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ماہ مئی میں معمول سے ز ائد بارشوں کے امکانات بھی ظاہر کئے گئے ہیں۔ پشاور شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا
جس کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔ تیز آندھی کے باعث بیشترمقامات پرتیار فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق28 اپریل سے پانچ مئی کے دوران بارش برسنے والا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے ۔

مزید دیکھیں :   پشاور: اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالا پی ٹی آئی کارکن گرفتار