ٹی 20 نیوزی لینڈ

پانچواں اور فیصلہ کن ٹی 20، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے چار میچز میں پاکستان نے دو اور نیوزی لینڈ نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 20 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا چوتھا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ سیریز میں پاکستان 1-2 کی برتری حاصل کئے ہوئے ہے تیسرے میچ میں کامیابی کی صورت میں نیوزی لینڈ یہ سیریز برابر کر سکتا ہے لیکن سیریز جیتنے کا کیویز کا پاس کوئی موقع نہیں۔ گرین شرٹس تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-3 سے اپنے نام کر سکتے ہیں۔ دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان ٹیم میں محمد حارث اور احسان اللہ کو جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بلیئر ٹکنر اور جیمز نیشم کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا