مارک چیپمین نے عالمی ریکارڈ

مارک چیپمین نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مارک چیپمین نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ کیوی بلے باز نے پاکستان کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 290 رنز بنائے جس میں ایک شاندار سنچری اور دو نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔ چیپمین پانچ میں سے چار میچز میں ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے سربیا کے لیزلی ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف چار مچیز کی سیریز میں 284 جبکہ جنوبی افریقہ کے کیونٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچز میں 255 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا