گال ٹیسٹ

گال ٹیسٹ، آئرش بلے باز سری لنکا کیخلاف ڈٹ گئے، 492 رنز بنا لئے

سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں آئرش بلے باز لنکن بولرز کے خلاف ڈٹ گئے، 2 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں نے آئرلینڈ کا مجموعی ٹوٹل 492 رنز تک پہنچا دیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 12 رنز پر پہلی 43 پر دوسری اور 89 پر تیسری وکٹ گنوانے کے بعد ٹیم سنبھل گئی اور پانچویں وکٹ کی شراکت داری میں کپتان اینڈی بالبرائن اور پال اسٹرلنگ نے 115 رنز کا اضافہ کیا۔ ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آئرلینڈ کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنا چکی تھی۔ کھیل کے دوسرے روز آئرلینڈ نے مجموعے میں مزید 173 رنز کا اضافہ کیا۔ پال اسٹرلنگ 103 اور کرٹس کیمفر 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان اینڈی بالبرائن 95، وکٹ کیپر بلے باز لورکن ٹکر 80 اور اینڈی مکبرائن 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پرتابھ جے سوریا ایک بار پھر 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ وشوا فرنینڈو اور استھیتا فرنینڈو نے 2,2 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری