فیفا کو ویمنز ورلڈ کپ 2027

فیفا کو ویمنز ورلڈ کپ 2027 کے لئے چار بولیاں موصول

2027 میں خواتین کے عالمی کپ کی میزبانی کے لیے فیفا کو چار بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ برازیل اور جنوبی افریقہ نے بولی جمع کرائی ہے، جبکہ بیلجیئم، نیدرلینڈز اور جرمنی نے مشترکہ دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ چوتھی بولی امریکہ اور میکسیکو نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مشترکہ بولی لگائی ہے۔ ممالک کو 19 مئی تک اپنی مکمل بولیاں جمع کرانی ہوں گی۔ میزبان یا میزبانوں کا انتخاب فیفا کانگریس 17 مئی 2024 کو عوامی ووٹنگ کے ذریعے کرے گا۔ فیفا کی سیکرٹری جنرل فاطمہ سمورا نے کہا کہ ”ہم دلچسپی کے اظہار سے بہت پرجوش ہیں، تمام ممبر ایسوسی ایشنز فیفا ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے مضبوط اور جامع بولی کے عمل پر بھروسہ کر سکتی ہیں۔” 2023 کا ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 20 جولائی سے 20 اگست کے درمیان ہوگا۔ جبکہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا 2026 میں مردوں کے عالمی کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان